29

(ورلڈکپ2019ء)پاکستان ریورس سوئنگ سے حریفوں پر قابو پائے گا،مکی آرتھر

برسٹل;ورلڈکپ میں پاکستان ریورس سوئنگ کی مدد سے حریفوں پر قابو پانے کیلئے پرامید ہے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا موسم بہتر ہونے سے کنڈیشنز سازگار ہوجائیں گی، ہماری بالنگ میں تجربہ بھی آگیا، بیٹسمین بڑے اہداف کا تعاقب کرنے کی اہلیت ثابت کرچکے، فیلڈنگ میں بہتری لانے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔برسٹل میں قومی ٹیم کی پریکٹس کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاکہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں بولنگ اور فیلڈنگ میں چند مسائل ضرور سامنے آئے لیکن کئی مثبت پہلو بھی تھے،پاکستانی بیٹنگ سے کبھی 300رنز کی بھی توقع نہیں ہوسکتی تھی، گذشتہ سیریز میں 3بار 350کے قریب رنز بنے، سٹرائیک ریٹ میں بھی نمایاں بہتری آئی، بیٹسمین بڑے اہداف کا تعاقب کرنے کیلئے پراعتماد ہیں، کھلاڑی اپنی خامیوںکو دور کرنے اور ورلڈکپ میں بہترین کارکرکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں