12

ورلڈ کپ، بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان (کل) ہوگا

مانچسٹر (جرات نیوز)بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا(کل) اتوار کو پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے شروع ہو گا، گرین شرٹس ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں بھارت کے خلاف ناکامیوں کی روایت بدلنے کیلئے پر جوش ہیں۔ انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ (کل)اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔دونوں ممالک کے شائقین مقابلے کیلئے بے چین ہیں اس کے علاوہ دنیا بھر کے شائقین کی نظریں بھی اس میچ پر مرکوز ہیں۔دوسری جانب پاک بھارت اہم ٹاکرے کے لیے قومی ٹیم بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ورلڈکپ کی اولین مہم میں پاکستانی بیٹنگ بری طرح فلاپ ہوئی اور ویسٹ انڈیز نے باآسانی 7وکٹ سے کامیابی حاصل کی، بھارت کیخلاف اہم میچ میں پاکستانی سکوڈ میں2تبدیلیوں کا امکان ہے ،فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ شاداب خان اور بلے باز آصف علی کی جگہ حارث سہیل کی شرکت کا امکان ہے۔دوسری جانب رطانوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو بارش کی پیش گوئی کی ہے، صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک بارش کے 40 سے 50 فیصد تک امکانات ہیں۔ مانچسٹر میں بدھ کی شب سے شروع ہونے والی بارش جمعرات کی صبح جاری رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں