43

ورلڈ کپ ، پاکستان اپنا چھٹا میچ 23جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی

لارڈز(جرات نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 23جون کو کھیلے گی ،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی، آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔دوسری جانب ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناقص کار کر دگی کے بعد پاکستان ٹیم کا سفر مزید مشکل ہوگیا ہے۔ورلڈ کپ کرکٹ میں ٹیم پاکستان اور جنوبی افریقا کا آگے کی جانب سفر انتہائی کٹھن ہوگیا ہے، دونوں کے پاس اب سوائے جیت کے کوئی آپشن نہیں ہے۔ورلڈ کپ میں جو حال ٹیم پاکستان کا ہے ایسی ہی صورتحال سے جنوبی افریقا کی ٹیم بھی دوچار ہے۔ورلڈ کپ میں موجود رہنے کے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم کو بھی اپنے تمام میچز جیتنے ہیں، یعنی اس کے پاس بھی غلطی کی گنجائش موجود نہیں ہے۔دونوں ٹیموں کے پانچ پانچ میچز میں تین تین پوائنٹس ہیں ، جبکہ نیوزی لینڈ اور بھارت نے چار چار میچز کھیلے ہیں دونوں کے سات سات پوائنٹس ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں