68

ورلڈ کپ کا چیمپئن کون؟ سٹے بازوں نے بھا دے دیا

اسلام آباد(جرات نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2019 میں شریک ٹیموں کے درمیان جاری آخری مراحل کے مقابلوں کے حوالے سے جہاں مبصرین اور ماہرین اپنی اپنی آرادے رہے ہیں تو وہیں سٹے بازوں نے بھی مورچہ سنبھال لیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سٹے بازوں میں پائی جانے والی گہما گہمی میں واضح طور پر کہا جارہا ہے کہ ورلڈ کرکٹ کپ کا چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ اور یا پھر ہندوستان ہو گا۔ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لیڈ بروکس اور بیٹ وے جیسی اہم آن لائن ویب سائٹس نے پیشن گوئی کی ہے کہ ہندوستان کی کرکٹ ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی اور کرکٹ کے تاریخی لارڈز کے میدان میں کپ اٹھائے گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ لیڈ بروکس نے سابق عالمی چیمپئن بھارتی ٹیم کی جیت کے لیے 13/8کا بھا دیا ہے۔انگلینڈ کے لیے (15/8)، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے لیے (11/4) اور نیوزی لینڈ کے لیے (8/1) کا بھا دیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بیٹ وے نے ہندوستان کو تیسری مرتبہ ورلڈ کرکٹ کپ کا چیمپئن بننے کا مضبوط ترین امیدوار قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ کرکٹ ماہرین کے خیال میں ورلڈ کپ 2019کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ہونے کی توقع ہے جہاں زور دار ٹاکرا دیکھنے کو مل سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں