23

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ،زیادتی کے واقعات کی روک تھام سے متعلق قانون سازی پرغورکیا گیا

اسلام آباد (جرات نیوز) وفاقی حکومت نے زیادتی کے مجرموں کی سزا کیلئے آرڈیننس لانے کافیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا ، فروغ نسیم،شیریں مزاری ودیگرمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام سے متعلق قانون سازی پر غور کیا گیا اور وزیراعظم کو قانون سازی میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جبکہ زیادتی کے مجرمان کوسخت سزاکے طریقہ کار اور گواہوں کے تحفظ کے طریقہ کارسے متعلق آگاہی دی گئی ۔ وزیراعظم نے قانون سازی کیلئے مزیدوقت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا زیادتی کے واقعات کی روک تھام ہرصورت یقینی بنانی ہوگی، سنگین نوعیت کے معاملے پر ایک لمحے کی تاخیر بھی نقصان دہ ہے، دن رات کام کریں لیکن معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائیں اور فاسٹ ٹریک مقدمات کے ذریعے انصاف فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ وفاقی حکومت نے زیادتی کے مجرموں کوسزاکیلئے آرڈیننس لانے کافیصلہ کرتے ہوئے زیادتی کے شکار بچوں کی شناخت چھپانے سمیت مستقبل محفوظ بنانے کا واضح پلان لانے کی ہدایت کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں