47

وزیر اعظم نے ثابت کردیا کہ کراچی یتیم نہیں ہے: منیب بٹ

اداکار منیب بٹ نے کراچی پیکج پر وفاق اور سندھ حکومت کے اشتراک پر کہا کہ وزیر اعظم کے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کراچی یتیم نہیں ہے۔
منیب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ عمران خان کا شکریہ کہ جنہوں نے کراچی کے لیے ایک تاریخی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ آپ نے کراچی کے لیے ایسے پیکج کا اعلان کر کے ثابت کیا کہ کراچی یتیم نہیں ہے۔
منیب بٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس پیکج پر جلد از جلد عملدرآمد کو ممکن بنایا جانا چاہیے۔
دوسری جانب اداکار فیروز خان نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی تعریف میں ایک پیغام شیئر کیا۔
انہوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ایک سچے انسان ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی پہنچے ہیں۔
عمران خان نے کراچی کے لیے 11 سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، سیوریج سسٹم مکمل طورپر ٹھیک کیا جائے گا، سرکلرریلوے بحال کی جائیگی، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں