37

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں مہنگائی کا اعتراف

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ میں مہنگائی کا اعتراف کی گیا ہے جس سے واضح ہے کہ حکومت آٹے کی قیمت پر کنٹرول میں ناکام ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 28 روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ فی من گندم دوہزار چار سو روپے مل رہی ہے جس کے بعد ملک میں گندم کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں ایک اعشاریہ دو چار فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ 24 چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوا ہے۔
چینی کی فی کلو قیمت میں اوسط ایک روپے اضافہ ہوا۔ ٹماٹر اٹھارہ روپے اور پیاز آٹھ روپے فی کلو مہنگے ہوئے جبکہ انڈے فی درجن 16روپے مہنگے ہوئے، مرغی برائلر 9 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، آلو 1 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دال چنا، چاول، دہی اور لہسن مہنگا ہوا جبکہ تازہ دودھ، ایل پی جی، گوشت اور کوکنگ آئل بھی مہنگا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں