48

وفاقی وزیر نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی کرا دی

کراچی: وفاقی وزیربرائے توانائی عمر ایوب نے صنعت کاروں کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب سے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر کی سربراہی میں9رکنی وفد نے ملاقات کی، صنعت کاروں کے وفد میں زبیر چھایا، خالد تواب، زبیر موتی والا اور جاوید بلوانی سمیت ودیگر شامل تھے۔ ملاقات میں سی ای او کےالیکٹرک اور ایم ڈی ایس ایس جی سی بھی موجود تھے۔

صنعت کاروں نے بجلی اور گیس بندش سے صنعتوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر عمر ایوب نے بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ خاتمے سمیت تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

اس اہم بیٹھک کے دوران کاروباری حضرات نے اپنے تمام تر تحفظات سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر نے تمام مسائل کو بغور سننے کے بعد حل کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر دیگر اہم پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کرونا صورت حال کے باعث معاشی چیلنجز پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں