30

وقت آگیا یہ قیادت عوام کو عمران خان سے نجات دلائے، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ یہ قیادت عوام کو عمران خان سے نجات دلائے، حکومت کے جتنے دن اور گزریں گے وہ پاکستان پر بھاری گزریں گے۔
گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آج تمام حزب اختلاف کی پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوئی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی شخص بھی موجودہ حکومت سے خوش نہیں ہے، اب اس حکومت کو مزید نہیں رہنا چاہیے، کیونکہ حکومت کے جتنے دن اور گزریں گے پاکستان پر بھاری گزریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں