60

وہیل مچھلی کی انسان دوستی

اوسلو(آئی این پی)ناروے: چند روز قبل ناروے میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون کا فون سمندر میں گرگیا تو ایک بیلوگا وھیل کچھ دیر میں اسے منہ میں دباکر خاتون کو واپس کرنے آئی۔ ناروے کے علاقے ہیمرفیسٹ میں ایک خاتون اینا مانسیکا اپنے دوستوں کے ساتھ سمندر کے کنارے موجود تھیں تاکہ وہاں موجود وھیل کا نظارہ کرسکیں ۔ اتنے میں انہیں ایک بیلوگا وھیل دکھائی دی لیکن اسی دوران ان کی جیب میں رکھا اسمارٹ فون پانی میں گرگیا۔مجھے جیسے ہی وھیل دکھائی دی میں نیچے بیٹھ کر جھک کر اسے دیکھنے لگی اور میں اسے پیار سے تھپکنا چاہتی تھی۔ لیکن اتنے میں میری جیکٹ کی اوپری جیب میں رکھا فون باہرنکل کرسیدھا پانی میں گرگیا۔ میں یہ سمجھتی رہی کہ اب یہ چلا گیا لیکن کچھ دیر بعد وہی وھیل فون منہ میں دبائے سطح تک آئی اور مجھے واپس کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں