1,366

ٹرمپ نے شامی صدر بشار الاسد کو قتل کرنے کا حکم دیا، امریکی صحافی کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی صحافی ووڈ ورلڈ نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بشار الاسد کو قتل کرنے کے احکامات دیئے اور امریکی صدر وائٹ ہاؤس کا نظم و نسق مضحکہ خیز انداز سے چلا رہے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے وائٹ ہاؤس میں روز و شب کے معمولات پر لکھی جانے والی کتاب Trump fear in the white house کے مندرجات میں سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ امریکی صحافی ووڈ ورلڈ کی کتاب نے شائع ہونے سے قبل ہی تہلکہ مچا دیا ہے۔ کتاب 11 ستمبر کو شائع ہوگی۔کتاب کے منظر عام پر آنے والے اقتباسات میں امریکی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں اتحادی افواج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر صدر ٹرمپ نے وزیر دفاع جیمز میٹس کو فون کر کے شامی صدر بشار الاسد کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم وزیر دفاع نے جواباً کہا کہ وہ اس معاملے کو خود نمٹالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں