16

ٹڈی دل کا صادق آباد پر پھر حملہ، کپاس، جوار، گنا اور دیگر فصلات کو شدید نقصان

صادق آباد: ٹڈی دل ایک بار پھر صادق آباد پر حملہ آور ہو گئی، کپاس، جوار، گنا اور دیگر فصلات کو شدید نقصان پہنچا، محکمہ زراعت کی کاروائیاں دعوئوں تک محدود ہوکر رہ گئیں۔

صادق آباد میں رواں سال ٹڈی دل نے پانچویں بار فصلوں پر حملہ کر دیا ہے جس سے کسانوں میں شدید پریشانی ہے۔ گذشتہ تین روز سے ٹڈی دل صادق آباد میں موجود ہے مگر ان کو تلف کرنے کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ٹڈی دل نے تین اطراف سے تحصیل بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ ٹلو بنگلہ سائیڈ پر چک نمبر 208 اور 203 جبکہ شمالی سمت میں چک نمبر 148 چک نمبر 150، چک نمبر 166 میں فصلوں پر ٹڈی دل حملہ آور ہے اسی طرح شہر صادق آباد کے اوپر بھی ٹڈی دل محو پرواز ہے۔

ٹڈی دل نے کپاس، جوار، گنا اور دیگر زیر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچانا شروع کررکھا ہے۔ کاشتکار روایتی طریقوں سے برتن بجا کر یا شور پیدا کرکے ٹڈیوں کو بھگانے میں مصروف ہیں۔

محکمہ زراعت کے عملے کو سپرے مشینیں تو مل گییں مگر ان کی کارروائی صرف رات کے وقت تک محدود ہے، وہ اسوقت سپرے کرتے ہیں جب ٹڈی دل درختوں پر رات کو آرام کیلئے رکتی ہے۔ کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل کے تدارک کیلئے فضائی سپرے کرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں