25

’’ٹک ٹاک کاجنون‘‘کراچی میں ایک اورجان لے گیا

کراچی (جرات نیوز)ٹک ٹاک کی جنونیت نے ایک اورجان لے لی ۔ ویڈیو بناتے ہوئے پستول چلنے سے 23 سالہ سلامت جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 23سالہ سکیورٹی گارڈ سلامت کی موت ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول چلنے سے ہوئی،پولیس کے مطابق ایک گولی سلامت کے ماتھے پر لگی جو سر کے پچھلے حصے سے باہر نکل گئی ،سلامت کی لاش کوجناح ہسپتال میں قانونی کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیاگیا،جاں بحق سکیورٹی گارڈکا آبائی تعلق گھوٹکی سے تھا،سلامت گلستان جوہر میں نجی اسکول میں سکیورٹی گارڈکی نوکری کرتاتھا،سلامت کی پستول سے کھیلتے ہوئے ٹک ٹاک بناتے ہوئے ویڈیو بھی منظرعام پرآگئی سلامت اسکول کے پلے گراءونڈ میں اکثر ٹک ٹاک ویڈیو بناتا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں