71

پاکستانی فنکاروں پر پابندیوں سے ہم اپنا بھیانک چہرہ دکھا رہے ہیں‘ دیا مرزا

ممبئی (جرات نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پرپابندی کے خلاف اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ دیا مرزا نے اپنی نئی ویب سیریز کافر کی لانچنگ تقریب کے دوران پاکستانی فنکاروں پرلگائی جانے والی پابندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اوراس پابندی کو دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے ہم دنیا کو یہ بتارہے ہیں کہ بھارت کتناخوفناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فن ہمیشہ خوف کے ہاتھوں متاثرہوتا ہے اوراسے خوف سے نقصان پہنچتا ہے لیکن خوف ہی کی وجہ سے آرٹ دوبارہ متحد و توانا ہوتا ہے۔ مجھے یقین ہے ہم پر تھوپے گئے تعصبات صرف ہمیں ہی نہیں ہمارے ہمسایوں کو بھی ہم سے دور کردیں گے، دیا مرزا نے کہا، اور ہم نے خود کو رابطے اور تبادلے کے موقعے سے محروم کردیا ہے۔ ہم دنیا کو صرف یہ دکھا رہے ہیں کہ ہم کتنے بھیانک ہیں۔واضح رہے کہ دیا مرزا اپنی نئی ویب سیریزکافر میں ایک پاکستانی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں جسے اس کے بچے کے ساتھ قیدی بنالیا جاتا ہے تاہم اس قید سے رہائی حاصل کرنے میں ایک صحافی ان کی مدد کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں