26

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن منایا جائےگا

اسلام آباد(جرات نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن21نومبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدلوگوں کی تفریح،تعلیم و تربیت اور معلومات کے حصول کیلئے ٹیلی ویژن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے مختلف الیکٹرانکس کمپنیوں کی جانب سے پروگرام ترتیب دیے جائیں گے جس میں لوگوں کو ٹیلی ویژن کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا جائے گا ۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے دسمبر1996ء میں ایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 21نومبر کو ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں