27

پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں، ایرانی سفیر

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے تحفظ اور بدامنی و عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل اور دہشتگرد گروہوں کی بیخ کنی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اسے غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔

پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے عزیر بلوچ کے معاملے پر ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ایران نے پاکستان کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر استوار کر رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور پاکستان میں بد امنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد اور اس کی مذمت کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں