25

پاک سوزوکی پاکستان میں نیا پلانٹ لگائے گی

اسلام آباد:پاک سوزوکی پاکستان میں نیا پلانٹ لگائے گی جس کے لیے 45 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائےگی۔وزارت خزانہ کےاعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک سوزوکی کے سربراہ مسافومی نے ملاقات کی اور پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان کیا، جس سے 20 لاکھ گاڑیاں بنا ئی جا سکیں گی۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سوزوکی پاکستان میں 450ملین ڈالرزکی سرمایہ کاری کرےگی۔اعلامیےکےمطابق دنیا کی سب سےبڑی انرجی کمپنی ایگزن موبل کےسربراہ نے بھی وزیرخزانہ سے ملاقات کی،وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا کہ ایگزن موبل 27 سال قبل پاکستان کو چھوڑ گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں