43

پریتی زینٹا نے خود کو’ ’کوویڈ 19 ٹیسٹ کی ملکہ‘‘ قرار دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زینٹا نے خود کو ’کوویڈ 19 ٹیسٹ کی ملکہ‘ قرار دے دیا، اٴْن کا کہنا ہے کہ وہ اب تک 20 مرتبہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرواچکی ہیں۔پریتی زینٹا جو انڈین پریمیئر لیگ میں شامل ٹیم، کنگز الیون پنجاب کی شریک مالک بھی ہیں، ان دنوں آئی پی ایل کے حوالے سے دبئی میں موجود ہیں۔
یہاں انھیں بائیو ببل رولز کی پابندی کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ جو کوئی بھی آئی پی ایل کا حصہ ہو وہ سب کے لیے محفوظ ہو۔
اس پر عمل پیرا ہونے کے دوران پریتی نے اپنے ریگولر کورونا وائرس ٹیسٹ کی جھلکیاں شیئر کیں، اس قسم کے ٹیسٹ انھیں کچھ دنوں کے وقفے سے کروانا ہوتا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹیسٹ کی ایک جھلک پوسٹ کی جس میں ایک میڈیکل اسٹاف ممبر، ان کی ناک سے سواب کا نمونہ لے رہی ہیں اور پریتی کہہ رہی ہیں کہ یہ حیرت انگیز ہے۔ انکے اس ویڈیو کے انسٹاگرام پر شیئر ہوتے ہی لوگوں کے کمنٹس آنا شروع ہوگئے۔ ایک صارف نے تحریر کیا، آپ نے یہ بہت آسانی سے ٹیسٹ کروالیا، میں نے پانچ مرتبہ کروایا جہاں طبی عملے نے سواب کو مزید ناک کے اندر دھکلیل دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں