48

پنجاب اسمبلی کے 15 جولائی سے شروع ہونے والے اجلاس کا شیڈول جاری

لاہور(جرات نیوز)پنجاب اسمبلی کے 15 جولائی سے شروع ہونے والے ہنگامہ خیز اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا، اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے 5 روزہ اجلاس کے ایام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 جولائی سے 19 جولائی تک جاری رہے گا .پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے طلب کیا ہے۔زرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن امن و امان اور اپوزیشن ارکان کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کے معاملے پر احتجاج کرے گی۔روایت کے مطابق اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس صرف ایک دن کا ہی ہوتا ہے ،تاہم اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئیے گئے شیڈول کے مطابق یہ پانچ روز تک چلے گا۔جلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں