پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پروفیسر میں کورونا کی تصدیق

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے پروفیسر آف کارڈیک سرجری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

چیف ایگزیکٹو ثاقب شفیع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر آفتاب یونس ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کارڈیک سرجری ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب یونس نے نجی لیب سے ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو ثاقب شفیع کے مطابق پروفیسر آفتاب نے گزشتہ ایک ہفتے میں کوئی سرجری نہیں کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بھی نجی لیب کی رپورٹ میں ایک ڈاکٹر وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ پرائمری ہیلتھ کیئر کی لیبارٹری سے اس ڈاکٹر کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں