22

پی ایس ایکس حملہ ، شہید سیکیورٹی گارڈز سپرد خاک

کراچی میں اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کی نماز ِجنازہ کے بعد تدفین کردی گئی۔

دونوں شہید سیکیورٹی گارڈز میں سے دیر کے رہنے والے افتخار وحید اور خدایار کو کراچی میں ہی سپرد خاک کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی کمپنی حکام کے مطابق دونوں سیکیورٹی گارڈز کے خاندان کے افراد نے کراچی میں ہی تدفین پر اتفاق کیا، خدایار کو عابد آباد اور افتخار وحید کو مومن آباد قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ و تدفین میں کمپنی کے اعلیٰ حکام اور ساتھی ورکرز نے شرکت کی تاہم کوئی حکومتی یا سرکاری شخصیت شہداء کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ دونوں سیکیورٹی گارڈز اسٹاک ایکسچینج پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہوئے تھے ۔

کمپنی کے سی ای او کے مطابق دونوں شہدا کو کمپنی کی طرف سے 10/10 لاکھ دیے جارہے ہیں جبکہ حملے میں زخمی گارڈز کا علاج بھی کمپنی کرا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں