68

پی سی بی اور آفریدی فاﺅنڈیشن میں 2سالہ پارٹنر شپ کا معاہدہ طے

لاہور(جرات نیوز)پی سی بی اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن ( SAF) کے مابین دوسالہ پارٹنر شپ کا معاہدہ طے پاگیا،پارٹنر شپ میں نان آئی سی سی ایونٹس شامل ہیں،سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز پہلی سیریز ہوگی، جب سیف کے لوگو قومی کرکٹرز کی کٹ پر آویزاں کیئے جائیں گے،شاہد آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ پی سی بی کے ساتھ میری فاﺅنڈیشن کی پارٹنر شپ ہوگئی ہے،ہم مل کر پاکستانیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں گے،فاﺅنڈیشن پاکستان کے لوگوں کے لئے بہتر صحت ،تعلیم کی سہولیتں اور صاف پانی مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے ،پی سی بی ایک مضبوط برانڈ ہے اور کرکٹ سے لوگوں اور ملکوں کے مابین تعلقات پروان چڑھتے ہیں۔پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن نے پاکستان میں ایجوکیشن اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں بہترین کام کیا ہے اور پی سی بی بھی اس فاﺅنڈیشن کے ساتھ مل کر پاکستان غریب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے بھرپور کوشش کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں