24

پی ٹی آئی نے نااہلی، نالائقی میں سب کو ناک آوٹ کردیا، ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نااہلی اور نالائقی میں سب کو ناک آوٹ کردیا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جسے خان صاحب نے کچھ نہیں رکھنا تھا وہ اب داخلی معاملات سنبھال رہاہے۔ ناصر شاہ کا پی ٹی آئی ترجمانوں کو کھل کر جھوٹ بولنے کا مشورہ انہوں نے کہا کہ عمران خان کب تک اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالیں گے، ہفتے کا پہلا روز کپتان کے جھوٹے ترجمانوں کے کان کھینچنے کا دن ہوتا ہے۔ ناصرشاہ نے کہا کہ کپتان آج پھر اپنی ناکام نکمی ٹیم کو سیاسی مخالفین پر الزامات لگانے کے نئے ہنر سکھائیں گے، پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے اب ان کی کمپنی چلنے والی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں