22

پی ڈی ایم اراکین عوام کی صحت اور زندگیوں کیساتھ خطرناک سیاست کر رہے ہیں ، عمران خان

اسلام آباد(جرات نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے رہنما عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ خطرناک سیاست کر رہے ہیں ۔ ہفتہ کے روزسماجی رابطوں کی ویب ساءٹ ٹوءٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کے رہنما وہی ہیں جو سخت لاک ڈاءون چاہتے تھے اور پہلے مجھ پر تنقید کررہے تھے ۔ وزیر اعظم نےکہا کہ یہ لوگ کورونا سے متعلق عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کررہے ہیں اور ایسے وقت میں جلسے کر رہے ہیں جب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں