ishan-mani 42

چیئرمین پی سی بی نے سربراہ کرکٹ کمیٹی محسن خان کو طلب کرلیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کو لاہور طلب کرلیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پاکستانی ٹیم کی دورہ جنوبی افریقہ میں کارکردگی،ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سبب ان دنوں بورڈ پر خاصا دباوہے البتہ فوری طور پر کسی بڑے فیصلے کا امکان نہیں۔ محسن حسن خان نے تصدیق کی ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ سے ان کی ملاقات ہو گی لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ملاقات کا ایجنڈہ کیا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں