17

ڈیفنس کار بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

کراچی: ڈیفنس میں گزشتہ روز ہونے والے کار بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانےمیں نامعلوم افراد کے خلاف درج ہو گیا۔مقدمے کی ایف آئی آر سرکار کی مدعیت میں درج کی گئی ہے ،کار بم دھماکے کے اس مقدمے میں ایکسپلوزو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بڑی واردات کی تیاری کر رکھی تھی، جس کے لیے دیسی ساختہ بم کا دھماکا آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا تھا اور بم کو 6 گیس سیلنڈرز سے منسلک کیا گیا تھا۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے مقام سے بارودی مواد کے 2 پیکٹس بھی ملے ہیں، جن میں سے ایک پیکٹ 2 کلوگرام اور دوسرا 6 کلوگرام وزنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں