14

کارکردگی درست ورنہ چھٹی، ڈی آئی جی آپشنز کی 14 ایچ اوز کو آخری وارننگ

لاہور:ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے کینٹ ڈویژن کے ایک ایس ایچ او کو شوکاز جبکہ 14ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر کرنے کے لئے صرف ایک ہفتہ کی مہلت دے دی۔ کارکردگی بہتر نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو فوری تبدیل، ڈی ایس پیز کے بارے آئی جی پنجاب کو لکھ کر بھیجا جائے گا ۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی زیر صدارت کینٹ ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ کا اجلاس ہوا.اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر)مستنصر فیروز ، ایس پی کینٹ ڈویژن آصف امین ،تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کینٹ ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور جرائم کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ اوفیکٹری ایر یا امتیاز حسین کو شو کاز نوٹس جبکہ ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد افضل ، ایس ایچ او ڈیفنس بی علی عباس ،ایس ایچ او ڈیفنس سی محمد سبطین ،ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی جاوید حسین ، ایس ایچ او شمالی چھاؤنی جاوید صدیق اورایس ایچ او تھانہ سرور روڈ محمد سہیل اختر کو کارکردگی بہتر کرنے کیلئے صرف ایک ہفتہ کی مہلت دی گئی ہے۔ایس ایچ او مصطفی آباد ،ایس ایچ او غازی آباد محمد عظیم ،ایس ایچ او باغبانپورہ شاہ زیب خان ،ایس ایچ او ہربنس پورہ اعجاز احمد ،ایس ایچ او مناواں منیر احمد ،ایس ایچ او ہیر ناصر علی اور ایس ایچ او تھانہ ہڈیارہ غلام اصغر طاہر کو کارکردگی بہتر کرنے کے لئے آخری موقع دیا گیا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں