28

کراچی ،تیز رفتار ٹینکر دیوار توڑ کر بنگلے میں داخل،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی (جرات نیوز)ایک تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کر ڈیفنس کراچی کے ایک بنگلے میں داخل ہو گیا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں ساوتھ سرکل ایونیو پر ایک آئل کمپنی کا ٹینکر تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا ۔ بے قابو ٹینکر سڑک کے درمیان میں موجود گرین بیلٹ پر لگے درختوں کو روندتا، بنگلہ نمبر 19 بی کے دروازے اور دیوار کو توڑتا ہوا اندر لان میں گھس گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں بنگلے کی دیوار اور دروازہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے، لان کو بھی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں