کراچی: سائٹ ایریا ہارون آباد میں کیمیکل کی فیکٹری میں آتشزدگی، 2 مزدور زخمی

کراچی: (جرات نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ہارون آباد میں کیمیکل کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، 12 فائر ٹینڈرز نے سات گھنٹوں بعد تیسرے درجے کی آگ پر قابو پا لیا۔ اطلاع ملی تو فائر بریگیڈ کی پہلے 3 گاڑیاں موقع پر پہنچیں مگر شدت اتنی تھی کہ آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا، 12 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کیلئے جہدوجہد کی، واقعے میں دو مزدور جھلس گئے جبکہ دو فیکٹری کی چھت پر پھنس گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں