army chief 39

کراچی میں آرمی چیف سے کاروباری شخصیات کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو کی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کاروباری شخصیات کی ملاقات کے دوران کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملک میں معاشی استحکام کے لئے کردار ادا کرے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کی تاجر برادری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے جس میں ملک بالخصوص کراچی میں سلامتی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے بزنس کمیونٹی کو سکیورٹی صورتحال میں بہتری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے فائدہ اٹھائیں اور ملک میں معاشی استحکام کے لئے تعاون کرے۔تاجروں کے وفد نے قیام امن کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ معاشی استحکام کے لئے کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں