26

کراچی ڈوب گیا مراد علی شاہ کا ایک بیان تک نہیں آیا، شہباز گِل

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کہتے ہیں کہ کراچی ڈوب گیا مراد علی شاہ کا ایک بیان تک نہیں آیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر سیاست کرنے میں سب سے آگے، مراد علی شاہ کہاں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان اور وفاقی حکومت پر جھوٹی تنقید کرنی ہو تو سب سے پہلے وہ بات کریں گے۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ شاید کورونا پر عوام سے جو جھوٹ بولا اس کی وجہ سے یہ آج منہ چھپا رہے ہیں۔

شہباز گِل نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ جان بوجھ کر ملک کی معیشت تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ایک بار پھر عمران خان کو ہمت دی اور وہ غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے، آج پوری دنیا عمران خان کی تعریف کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں