کراچی کو حق نہیں دیا گیا تو چھین لیں گے، نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مانگنے سے اگر کراچی کو حق نہیں دیا گیا تو چھین لیں گے، سرکلر ریلوے، پٹریاں کہاں ہیں، شیخ رشید کو جو ادارہ دیا جاتا ہے وہ تباہ کر دیتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے تحت حقوق کراچی تحریک کے سلسلے میں صدر پاسپورٹ آفس کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے کراچی میں درست مردم شماری، بااختیار شہری حکومت اور جلد بلدیاتی انتخابات اور مسائل حل کرنے کیلئے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اور سندھ اسمبلی کے رکن عبدالرشید نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔ اس موقع پر عبدالرشید کا کہنا تھا کہ کراچی کو موئن جودڑو بنادیا گیا ہے ، اسپتال میں کوئی سہولیات موجود نہیں ، سردیوں میں گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کا حق مانگنے پر نہیں دیا جائے گا تو چھین لیں گے، کوٹہ سسٹم کے نام پر وفاق اور ایم کیو ایم کراچی کے استحصال کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں