34

کرکٹر حسن علی اور سامعیہ آرزو رشتہ ازدواج میں منسلک

دبئی(جرات نیوز)قومی کرکٹر حسن علی اور بھارتی دوشیزہ سامعہ خان گذشتہ روز دبئی میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے قومی کرکٹر حسن علی نے بتایا کہ میری دلہن کو کرکٹ پسند نہیں ہے، میں ان کا پہلا پسندیدہ کھلاڑی ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر شائقین کرکٹ سے درخواست بھی کی کہ وہ ان کی اچھی زندگی کے لیے دعا کریں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی کرکٹر حسن علی کے بھارتی دوشیزہ سامعہ خان سے نکاح کی تقریب دبئی کے فائیو اسٹار اٹلانٹس ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں دلہا اور دلہن دونوں کے دوست احباب نے شرکت کی۔ قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح کی تقریب میں حسن علی کے دوست قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔نکاح کے موقع پر قومی کرکٹر حسن علی نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل کھیل رہا ہوں اور ٹرافی تھوڑی دیر بعد ملے گی، آپ میرے چہرے پر دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنا گھبرا یا ہوا ہوں، یہ ایک چیلنج ہے، پہلی مرتبہ اپنی بیوی کے والدین سے ملنا ہے ۔ پتہ نہیں وہ میرے بارے میں کیا سوچیں گے اور کیا نہیں، یہ بہت عجیب سے لمحات ہیں۔لیکن میں خوش ہوں کہ میں نے جسے چاہا اسی سے شادی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں