36

کسٹمز انٹیلی جنس کی کاروائی، ایک کروڑ کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

لاہور (جرات نیوز) کسٹمز انٹیلی جنس نے نولکھا کے علاقے میں ایک کروڑ روپے کی مالیت سے زائد کی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے یہوئے ایک کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئین برآمد کر لی ہے جبکہ چھاپے سے قبل کار ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ قبضہ میں لی جانے والی منشیات کی مالیت ایک کروڑ 15 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ کسٹمز انٹیلی جنس نے منشیات اور کار قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں