کورونا صحت یابی کےبعد بھی جان لیوا ہوسکتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت یابی کے بعد بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے جسمانی اعضا کو نقصان ہونے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔

حال ہی میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے ایک سے زائد مریضوں میں صحت یابی کے بعد ان کے دل اور جگر متاثر ہوئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس صرف نظام تنفس پر ہی حملہ آور نہیں ہوتا بلکہ ساتھ ساتھ دل، جگر، گردوں اور دماغ تک کو متاثر کرسکتا ہے۔

ماہرین اس بات پر بھی تحقیق کررہے ہیں کہ آیا کورونا وائرس برسوں انسانی جسم میں خاموشی سے رہنے کے بعد دوبارہ حرکت میں آسکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں