26

کورونا وبا کے دوران ڈپریشن کا شکار ہوئی تھی، سلینا گومز

نوجوان امریکی گلوکارہ سلینا گومز کا کہنا ہے کہ جس وقت امریکا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی تو وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔ تاہم صحیح لوگوں کے ساتھ کی بدولت وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔
ایک گفتگو کے دوران سلینا گومز نے بتایا کہ کورونا وبا کے ابتدائی دنوں میں وہ اسے صحیح طرح سے سمجھ نہیں سکیں جس کی وجہ سے معمولی سے ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔
سلینا گومز نے اپنی صحت سے متعلق بتایا کہ وہ اب ٹھیک ہیں۔ ان کے کام میں بہت زیادہ سفر کرنا اور لوگوں سے ملاقات کرنا شامل ہے۔ وہ لوگوں کو خوش کرنے کے لئے کام کرتی ہیں جس سے انہیں بھی خوشی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں