51

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ 22 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، آبادی کی نقل مکانی

کیلی فورنیا: کیلی فورنیا کے جنگلات کی آگ نے 22 ہزار ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا، سیکڑوں افراد کو متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا۔
امریکی ریاست کیلی فورنای میں آتشزدگی کے باعث 12 افراد زخمی ہو گئے۔ آگ سے متاثرہ علاقے میں پھنسے 200 سے زائد افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا گیا۔ تیز ہوائیں آگ پھیلنے کا سبب بن رہی ہیں۔

کیلیفورنیا کے جنگلات میں 9 سو مقامات پر لگی آگ سے 3 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔ علاقے میں جلے ہوئے گھر جابجا نظر آتے ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل موجود سرسبز جنگل اب خاک آلود ویرانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اب تک مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آگ سے متاثرہ رقبے کے نزدیکی شہر میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا۔

واضح رہے امریکہ میں تقریبا ہر سال جنگلات میں آگ لگتی ہے جس کے سبب لاکھوں ایکڑ علاقہ متاثر ہوتا ہے، امریکی حکام جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود آگ لگنے کے واقعات کو روک نہیں سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں