31

کینگروز نے آسٹریلیا میں فٹبال گراؤنڈ پر قبضہ کرلیا

کینبرا: آسٹریلیا میں کینگروز ایک فٹبال گراونڈ میں داخل ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے کھلاڑیوں کو باہر کر کے اس پر قبضہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں کچھ کینگروز ایک فٹ بال گراؤنڈ میں بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں، یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر میر مبولا میں پیش آیا جب فٹبال میچ کے دوران کئی کینگروز میدان میں داخل ہوگئے اور کھلاڑیوں کو باہر کرکے خود گراؤنڈ پرقبضہ کرلیا۔ وہاں میچ دیکھنے کیلئے موجود ایک تماشائی نے ویڈیو بنالی۔

اکثر شائقین ان شرارتی کینگروز کی بدمعاشی پر خوب محظوظ ہوئے اور انہیں فٹبال کے شوقین کینگروز کا خطاب دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں