26

گزشتہ ماہ ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم ہوا: عبدالعلیم خان

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ لاہور میں پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات و گفتگو کے دوران کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماہ میں 2 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کی رقم پاکستان آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ برطانیہ سمیت دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانی ریکارڈ رقم پاکستان لائے ہیں، غیر معمولی طور پر 6 ماہ میں ترسیلاتِ زر کا حجم 14اعشاریہ 2 ارب ڈالر رہا۔ پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی موجودہ حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں