28

گلوکارجاویدسرفرازکے گانے “شہردی پروہنی” نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی

لاہور(جرات نیوز) کنیڈا میں مقیم پاکستانی نژادگلوکارواداکارجاویدسرفرازکے گانے شہردی پروہنی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچادی،جاویدسرفرازکا یہ گانا سوشل میڈیا پر عوام کا پسندیدہ گانا بن چکا ہے ،اوراب لاکھوں لوگوں نے اس گانے کودیکھا اور سنا ہے،اس گانے کے شاعروکمپوزرجاویدسرفرازہیں ،اس گانے کوپاکستان سمیت کنیڈا میں فلمایا گیا ہے جس میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ساتھ کنیڈین فنکاروں نے بھی حصہ لیا ہے،اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جاویدسرفرازنے بتایا کہ انہیں بہت زیادہ خوشی ہے کہ ان کے گانے کوعوام میں پزیرائی ملی ہے ۔ جس کے لئے میں عوام کا مشکورہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں