17

گلگت بلتستان:عام انتخابات 18 اگست کو ہوں گے

گلگت بلتستان میں عام انتخابات 18 اگست کو ہوں گے،جب کہ صدر مملکت عارف علوی نے شیڈول کی منظوری دیدی ہے۔

شیڈول کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات رواں سال 18 اگست کو ہوں گے۔ قانون ساز اسمبلی اپنی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد چارروز قبل تحلیل کردی گئی تھی۔

قانون کے مطابق نئی حکومت کے انتخاب کے لئے اسمبلی کی تحلیل کے ساٹھ روز کے اندر نئے انتخابات کرانا ضروری ہے۔ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن چوبیس حلقوں میں انتخابات کاانعقاد کرے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی سابق ڈی آئی جی پولیس میر افضل کو علاقے کا قائم مقام وزیراعلیٰ مقرر کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں