35

گھر میں رکھا تاریخی گلدان 90 لاکھ ڈالر میں نیلام

لندن: ایک طویل عرصے سے فراموش کردہ چینی گلدان جو پہلے بھی صرف 56 ڈالر میں فروخت ہوا تھا، اب دوبارہ ایک گھر سے ملا اور حال ہی میں اسے 90 لاکھ ڈالر میں نیلام کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ گلدان یورپ کے ایک ایسے گھر سے ملا جہاں کتے اور بلیاں آزاد گھوم رہے تھے اور یہ کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہا ۔ گلدان اس مکان میں گزشتہ 50 سال سے موجود تھا۔ یہاں رہنے والی عمررسیدہ خاتون خود اس کی اہمیت سے واقف نہ تھیں۔

یہ گلدان چیان لونگ بادشاہ کے عہد سے تعلق رکھتا ہے جس نے چین پر نصف صدی راج کیا تھا۔ نیلامی کی مشہور کمپنی سوتھ بے نے اسے ایک خزانے سے تعبیر کیا ہے جس کی خود مورخین کو بھی تلاش تھی۔ شاید اسے 1742 سے 1743 کے درمیان ہی بنایا گیا تھا، مؤرخین کے مطابق یہ نازک کام شاہی شیشہ ساز تانگ ینگ کی زیرِ نگرانی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں