29

ہالی ووڈ‘ انجلینا جولی کی فلم میں ٹام ہارڈی کاسٹ

لاس اینجلس (جرات نیوز) معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی فلم میں ٹام ہارڈی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ رپورٹس کے مطابق ایک فوٹوگرافر کی زندگی پر بننے والی فلم کو انجلینا جولی ڈائریکٹ کر رہی ہیں جس میں ٹام ہارڈی کو کاسٹ کیا گیا ہے ۔ انجلینا جولی کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ انہیں ڈان مک کلن کی زندگی اور انکے کام پر فلم بنانے پر خوشی اور فخر ہے ۔ ڈان مک کلن نامی مشہور فوٹوگرافر نے ویتنام اور شمالی آئرلینڈ میں بحران کے دوران اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا تھا ۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ اور دیگر تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں ۔ یاد رہے کہ اداکارہ انجلینا جولی نے بطور ڈائریکٹر پہلی فلم 2011 میں کی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں