Priyanka, Nick Jonas 160

ہنی مون کے بعد بالی ووڈ میں واپسی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اپنے شوہر نک جوناس کے ہمراہ عمان میں چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینکا چوپڑا اور نک جوناس ادھے پور میں ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے بعد عمان پہنچے تھے جہاں دونوں کچھ دن کی چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ 20دسمبر کو ممبئی میں اپنی شادی کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں