22

یمنیٰ زیدی کی 31ویں سالگرہ، والدہ نے تاج کا تحفہ دیدیا

لاہور: اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی 31 ویں سالگرہ اپنی والدہ کے ساتھ منائی اوراس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تصاویر میں تاج پہنے ہوئے نظر آرہی یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ یہ تاج سالگرہ پر والدہ کی جانب سے بطور تحفہ دیا گیا ہے۔ انہوں اپنی ایک دلکش تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’تمام مداحوں کیلئے ڈھیر سارا پیار‘‘۔

اداکارہ کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے سالگرہ کے بے شمار پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ یمنیٰ زیدی کا کہناہے کہ والدہ کیساتھ سالگرہ منانا ایک یادگار موقع ہے، یہ یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں