25

یورپین کمیشن کی سربراہ سمٹ درمیان میں چھوڑ کر قرنطینہ

یورپین کمیشن کی سربراہ ارسلا واندر لین یورپین سمٹ درمیان میں چھوڑ کر قرنطینہ میں چلی گئیں۔ یہ اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔
صدر واندر لین کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق انہیں بتایا گیا ہے کہ ان کے آفس کے ایک اسٹاف ممبر میں کورونا پازیٹیو آیا ہے۔ جس کے باعث وہ فوری طور پر قرنطینہ اختیار کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ یورپین دارالحکومت برسلز میں یورپین قیادت کی دو روزہ سمٹ جاری ہے جو جمعے کے روز بھی جاری رہے گا۔
ارسلا واندر لین اس سمٹ میں شریک تھیں جب انہیں اس بات کی اطلاع دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں