97

یومِ دفاع پر قومی کرکٹرز کے پیغامات

یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر قومی کرکٹرز نے شہدائے وطن کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت اور 1965 کی جنگ کے غازیوں کی جرأت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
6 ستمبر 1965 کا دن پاکستان کی جنگی تاریخ کا روشن باب ہے جب پاک فوج نے اپنے سے 3 گنا بڑی بھارتی فوج کو شرمناک شکست سے دوچار کیا۔ اُس وقت سے لے کر اب تک ملکی دفاع کے لیے ہمارے جوان آج بھی جانیں قربان کر رہے ہیں۔
ایسے میں قومی کرکٹرز نے بھی یوم دفاع و پر اپنے پیغامات میں وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیاچن پر موجود ملک کی حفاظت پر مامور جوانوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاعر احمد ندیم قاسمی کے اشعار لکھے۔
قومی کرکٹر محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 1965 میں پرچم کی سربلندی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ یومِ دفاع کے موقع پر پوری قوم وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو سلام پیش کررہی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ آج کا دن لازوال قربانیاں، اتحاد اور بہادری کی یاد میں منایا جارہا ہے۔
فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی یومِ دفاع کی مناسبت سے پیغام شیئر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں