19

یوم سیاہ کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی احتجاجی ریلی

لاہور(جرات نیوز) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے زیر اہتمام بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کیلئے مسلم لیگ ہاﺅس تا گورنر ہاﺅ س سے پنجاب اسمبلی تک پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا اور سینئر نائب صدرمحمد سلیم بریار کی احتجاجی ریلی نکالی گئی شرکاءنے بازﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں اور ہاتھوں میں پرچم لہراتے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگارہے تھے مسلم لیگ کی احتجاجی ریلی میں باﺅ محمد رضوان وزیر تحفظ ماحول پنجاب، ساجد بھٹی ایم پی اے،چوہدری شکیل عطاءورک، پیر ممتاز، ذوالفقار گھمن، انصر بریار،صدف بٹ ،عنایت سرا، عرفان احسان ، زبیدہ احسان، ڈاکٹر زین بھٹی ،،ناصر رمضان گجر ،سید بلال مصطفی شیرازی، چودھری اعجاز،سہیل چیمہ ،مسلم لیگ ونگز کے صدور ذوالفقار پپن، سجاد بلوچ،انجینئر شہزاد الہٰی ،عالمگیر ایڈوکیٹ،شیخ عمر حیات، ماجدہ زیدی، آمنہ الفت، زیبا احسان، تمکین آفتاب ،محمد آصف ملک، محمد اشرف چودھری، وکی گجر،، شیخ عمر، نصیر آرائیںشازیہ چاند کنول نسیم، مرزا ہمایوں بیگ، ڈاکٹر زبیرہ چودھری، نور صمند بھٹی، صائمہ گل، تبسم ناز، ظل ھما، اسامہ آغا، شہزاد خان، ارشد بخاری سمیت عہدیداران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی ۔ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدام کو سلامی کونسل میں اٹھانے کا بروقت اقدام کرکے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں ،اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر سلامی کونسل کا اجلاس کشمیریوں کو حق خودارادیت پر فیصلہ کن کردار ادا کرے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی من مانی اور ظلم و بربریت کا نوٹس کا نوٹس لےتے ہوئے بھارت پر پابندیاں عائد کرے اور اسے مجبور کرے کہ وہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی قانون سازی کو واپس لے ، اقوام متحدہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں کی دھجیاں اڑانے پر بھارت کے خلاف خاموش تماشائی نہ رہے، کشمیریوں کی نسل کشی روکنے اور اپنی قراردادوں پر عمل کرانے کیلئے فوری اور نتیجہ خیز اقدامات کرے۔پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد سلیم بریار نے کہا کہ بھارت کے یوم آزاد کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر پوری قوم نے متحد ہوکر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے پوری دنیا کو مثبت پیغام دیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت اپنی فوج بڑھا کرکرفیو نافذ کرکے جو ظلم و ستم کررہا ہے کشمیر میںتحریک آزادی اتنی ہی مضبوط ہورہی ہے کشمیر سے بھارتی فوجیوں کے تابوتوں کی بھارت واپسی اس امر کا ثبوت ہے کہ کشمیر میں زبردست مزاحمتی تحریک جنم لے رہی ہے اور اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بھارت کے ظلم و ستم سے آزاد ہوکر رہے گا۔پوری پاکستانی قوم کشمیروں کے ساتھ ہے اور ان کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں