amjaj ali shah 63

تبدیلی سرکار کا ایک اور احسن اقدام، غریب قیدیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا

لاہور:تبدیلی سرکار کا ایک اور احسن افدام ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر نادار قیدیوں کی جرمانوں کی ادائیگی کے بعد رہائی شروع کردی۔پنجاب کی جیلوں سے جرمانے، دیت وغیرہ ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والے 117 غریب قیدی رہا۔بیت المال اور دیگر سماجی اداروں کی طرف سے مالی استطاعت نہ رکھنے والے قیدیوں کا 2 کروڑ47 لاکھ روپے جرمانہ ادا کیا۔ 26 قیدی 21 رمضان المبارک کو 2 کروڑ 39 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرکے رہا  ہوں گے۔قرشی فاؤنڈیشن 26 نادار قیدیوں کی طرف سے دیت اور جرمانہ وغیرہ ادا کرے گی۔رہا ہونے والے 21 قیدیوں کے جرمانے، دیت وغیرہ کی  19 لاکھ 77 ہزار روپے کی رقم پاکستان بیت المال نے ادا کی۔
مختلف این جی اوز نے 19 قیدیوں کی رہائی کیلئے  19 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانے، دیت وغیرہ کی مد میں ادا کئے۔سرور فاؤنڈیشن نے 32 قیدیوں کی رہائی کیلئے 12 لاکھ 73 ہزار روپے جرمانے،دیت وغیرہ کی مد میں ادا کئے۔
قرشی فاؤنڈیشن کی طرف سے 45 قیدیوں کی رہائی کیلئے جرمانے، دیت وغیرہ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ 51 ہزار روپے کی رقم ادا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں