مڈغاسکر:ہیلی کاپٹرسمندرمیں گرکرتباہ، وزیر12 گھنٹے تیرکرساحل پہنچے

لندن: افریقی ملک مڈغاسکرمیں ہیلی کاپٹرسمندرمیں گرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹرمیں سواروزیر12 گھنٹے تیرکرساحل پرپہنچے۔برطانوی میڈیا کے مطابق مڈغاسکرمیں ریسکیومشن کے دوران ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹرمیں سواروزیربرائے پولیس سرگے گیل 12 گھنٹے تیرنے کے بعد ساحل پرپہنچنے میں کامیاب ہوئے۔وزیرحادثے کا شکار کشتی کا جائزہ لینے گئے تھے۔سرگے گیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے حادثے کی شام ساڑھے 7 بجے سے لے کر اگلی صبح ساڑھے 7 بجے تک سمندر میں تیراکی کی۔وزیرکے ساتھ موجود 2 سیکورٹی اہلکار بھی حادثے میں بچ گئے۔
پولیس سربراہ کے مطابق سرگے گیل نے ہیلی کاپٹر کی ایک نشت کو تیراکی کے لئے استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں